• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 567 کیسز، 16 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 23 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 62 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 40 لاکھ 74 ہزار 24 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 567 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ گئے، مزید 16 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 429 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 19 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 654 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 9 ہزار 296 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 534 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 7 ہزار 69 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 41 ہزار 713 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 579 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 1 ہزار 559 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 298 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 38 ہزار 598 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 265 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17 ہزار 996 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 194 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 669 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 147 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 47 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 90 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 3 ہزار 437 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 81 مریض وفات پا چکے ہیں۔

تازہ ترین