کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق بارودی مواد کا دھماکا بس کے باہر ہوا ہے، دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو ادارے نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہیں۔