امریکی کامیڈین جمی کیمل کے ٹی وی شو پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔
جمی کیمل نے اپنے شو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند سماجی کارکن چارلی کرک کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا میں بہت سے لوگ چارلی کرک کے قتل کا الزام ایک بچے پر لگا کر اس معاملے پر سیاست کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ چارلی کرک کے قتل پر ٹرمپ کا ردِعمل ویسا نہیں تھا جیسا کسی شخص کا اپنے دوست کے قتل پر ہوتا ہے بلکہ وہ ایک 4 سالہ بچہ کی طرح پسندیدہ چیز نہ ملنے پر رونا دھونا کرتے نظر آئے۔
امریکی کامیڈین کے شو کے دوران اس طرح کا تبصرہ کرنے کی وجہ سے ان کے شو پر پابندی لگائی گئی ہے۔
امریکا کے سب سے مشہور اور بااثر ٹی وی شوز میں سے ایک پر پابندی عائد کرنے کا حیرت انگیز فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر تعصبانہ رویہ اختیار کرنے کا الزام لگانے والی میڈیا تنظیموں کے خلاف قانونی کارروائی کو وسیع کر دیا۔