• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی فنانسنگ غریب ممالک کو مزید قرضوں میں دھکیل دے گی، اوکسفیم

عالمی فلاحی ادارے اوکسفیم نے خبردار کیا ہے کہ ماحولیاتی فنانسنگ غریب ممالک کو مزید قرضوں میں دھکیل دے گی۔

اوکسفیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غریب ممالک کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ شرح سود پر اربوں ڈالرز کے قرضے دیے جارہے ہیں۔


رپورٹ میں کہا گیا کہ قرضوں کی شرائط سے غریب ممالک پر قرضوں کے بوجھ میں اضافے کا خطرہ ہے۔ امیر ممالک کی وجہ سے ماحولیاتی بگاڑ سے بچنے کے لیے غریب ممالک قرضے لینے پر مجبور ہیں جو تشویشناک بات ہے۔

اوکسفیم کا رپورٹ میں بتانا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچنے کے لیے 80 فیصد امداد گرانٹ کے بجائے قرضوں کی شکل میں دی جارہی ہے۔

تازہ ترین