• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس انڈیکس میں 616 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو کاروبار کا مثبت دن رہا اور انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 616 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 956 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 716 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

آج ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 56 رہی۔ جبکہ بازار حصص میں 49کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16 ارب روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 82 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 594 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین