پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی واقعے پر آرمی چیف کے نوٹس لینے کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایک بیان میں پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کراچی واقعے کی وجہ سے پولیس کا مورال ڈاؤن ہوا۔ آئی جی کو یرغمال بنا کر من پسند آرڈر پر دستخط کرانا ایک ناقابل برداشت عمل ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے انکوائری کے احکامات قابل تعریف ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کو امید ہے کہ آرمی چیف کے احکامات کے ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے۔