• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، گوجرانوالہ کے جلسوں میں مدارس کے طلباء، علماء شریک نہیں تھے، طاہر اشرفی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیئرمین پاکستان علماءکونسل و صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے والی کسی تحریک سے مذہبی قوتوں کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ کراچی ، گوجرانوالہ کے جلسوں میں مدارس کے طلباء، علماء، اساتذہ شریک نہ تھے۔مدارس عربیہ کی رجسٹریشن وزارت تعلیم کے ساتھ ہو گی ، موجودہ حکومت نے سرکاری سطح پر دینی تعلیم کو تسلیم کر کے مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم کے ساتھ کی ہے۔ مدارس کو بلاوجہ سیاست میں شریک نہ کیا جائے۔ مدارس میں تمام جماعتوں سے محبت کرنے والے موجود ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت کی پوری قوم اور آئین پاکستان محافظ ہے ، کسی کو ملک کے اندر مقدسات کی توہین نہیں کرنے دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سید ضیاءاللہ شاہ بخاری ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا شکیل الرحمن قاسمی ، قاری حفیظ اللہ ، سید اسامہ بخاری اور دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین