• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کو جیل میں سہولتیں فراہم کرنے کا حکم

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جیل انتظامیہ کو انہیں سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدایت میں نیب حراست میں نون لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کو سہولتوں کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج جواد الحسن نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے شہباز شریف کو قانون کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی میڈیکل ہسٹری کے مطابق انہیں سہولتیں فراہم کی جائیں۔


عدالت نے شہباز شریف کو میٹریس، کرسی، گھر کا کھانا اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔

احتساب عدالت لاہور نے آئندہ سماعت پر سپرنٹنڈنٹ جیل سے سہولتوں سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔

تازہ ترین