• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی خواہش ہے کہ میں جیل جاؤں، شہباز شریف


اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے  صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ میں جیل جاؤں جبکہ یہ لوگ مجھ پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملکی معیشت کے ساتھ بھی بلدیہ فیکٹری جیسا حادثہ ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دو سال سے زیادہ عرصہ گذر گیا ہے، حکومت اور وزیراعظم عمران خان سے 22 کروڑ عوام مایوس ہوچکے ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت میں آنے سے پہلے عوام کو سہانے خواب دکھائے لیکن حکومت میں آنے کے بعد انہوں نے قوم کے لیے کیا کیا؟ وہ دیوار پر لکھا نظر آرہا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فارن اکاؤنٹس کیس کا فیصلہ ابھی تک نہیں آیا، چینی، آٹا اور ادویات اسکینڈلز کا کیا ہوا؟ چینی اسکینڈل کے ملزمان عمران خان اور عثمان بزدار ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ رانا ثنا اللّٰہ کے خلاف ہیروئن کا بے بنیاد کیس بنایا گیا جبکہ علیمہ باجی کی بیرون ملک جائیداد پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت نے دن، رات محنت کرکے پاکستان کی تقدیر کو بدلا جبکہ علیمہ باجی اور عمران نیازی نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا۔

تازہ ترین