• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا سندھ میں غیر قانونی بھرتی کیے گئے17گریڈ افسران کے گرد گھیرا تنگ

کراچی(این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب)نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اور شرجیل انعام میمن کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے محکمہ اطلاعات سندھ میں براہ راست گریڈ 17 کی بھرتیوں پر تحقیقات میں تیزی آگئی ہے، نیب نے بھرتی کیے گئے 17 گریڈ کے افسران کو آج(جمعہ)طلب کرلیاہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے دور میں گریڈ17کی40 سے زائد بھرتیاں براہ راست کی گئی تھیں، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بھرتی کیے گئے15سے زائد افراد کو آج(جمعہ اورہفتہ) اور کل دو دن میں طلب کیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران کو قانونی تقاضے پورا کیے بغیر کنٹریکٹ پر رکھا گیا اور توسیع دی گئی تھی، اس کے علاوہ سال2017میں 39افسران کو قواعد سے ہٹ کر مستقل کیا گیا۔

نیب حکام نے اس کیس میں اب تک 8سرکاری افسران کے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں، سابق چیف سیکرٹری رضوان میمن کو بھی 39 افسران کو ریگولر کرنے پر طلب کیا گیا ہے، قائم علی شاہ اور شرجیل انعام میمن کوبھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

تازہ ترین