• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی ٹریفک اب کراچی کی بجائے لاہور سے کنٹرول ہوگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی اب فضائی ٹریفک کراچی کی بجائے لاہور سے کنٹرول کرے گی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 اکتوبر سے سکھر، رحیم یار خان، قلات اور کوئٹہ، اور بہاولپور سمیت دیگر شہروں کا ایئر ٹریفک کراچی سے لاہور ایریا کنٹرول کو منتقل کیا جائے گا۔ اس وقت رحیم یار خان، قلات، کوئٹہ، سکھر اور بہاولپورسے جانے والی فضائی ٹریفک کراچی سے کنٹرول ہورہی ہے، تاہم اب 26 اکتوبر سے کنٹرول منتقل ہونے کے بعد رحیم یار خان، قلات کوئٹہ سے گزرنے والی ایئر ٹریفک کو لاہور سے کنٹرول کیا جائے گا، ڈائریکٹر آپریشنز سی اے اے 26 اکتوبر کو اس کا افتتاح کریں گے۔

تازہ ترین