• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنازعہ حل ہونے تک جزائر پر ترقیاتی کام نہیں ہوگا، اٹارنی جنرل پاکستان

اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید نے سندھ کے جزیروں کا انتظام وفاق کے حوالے کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت پر ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جب تک جزائر کا تنازعہ حل نہیں ہوتا ان پر کوئی ترقیاتی کام شروع نہیں ہوگا۔

سندھ ہائی کورٹ میں سندھ کے جزیروں کا انتظام وفاق کے حوالے کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید عدالت میں پیش ہوئے اور یقین دہانی کرائی کہ جب تک جزائر کا تنازعہ حل نہیں ہوتا ان پر کوئی ترقیاتی کام شروع نہیں ہوگا، ماہی گیروں اور مینگروز کو بھی کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں جزائر سندھ کی عوام کی ملکیت ہیں آرڈیننس آخری فیصلہ نہیں ہے، اس میں ترمیم بھی ہو سکتی ہے، وفاقی حکومت صوبے سے مشاورت سے ہی ترقیاتی کام شروع کرے گی، یہ مسئلہ درخواستوں کے فیصلے سے حل نہیں ہوگا۔


اسسٹینٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی درخواست گزاروں کے وکیل جبران ناصر نے موقف اختیار کیا کہ کوئی بھی ایسی تعمیراتی یا ترقیاتی کام جو مینگروز کے درخت کو نقصان پہنچائے یہ غیر قانونی ہے مینگروز کٹنے سے کراچی میں ہیٹ ویو مزید بڑھے گی مینگروز ختم ہونے سے سونامی کا بھی خطرہ ہے اگر جزائر پر کام ہوا تو مینگروز درخت کٹ جائیں گے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے درخواستوں کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی۔۔

تازہ ترین