• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 2 مقابلوں میں 2 ملزم، اندھی گولی سے 1 شخص زخمی


سائٹ سپر ہائی وے اور نارتھ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 1 شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نارتھ کراچی مکہ ہوٹل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم خالد بٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم خالد بٹ کے قبضے سے پستول اور چوری کی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

سائٹ سپر ہائی وے میں احسن آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو سنی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک یو میں دیر کالونی کے قریب نامعلوم سمت سے گولی منہ پر لگنے سے عمر وہاب نامی شخص زخمی ہو گیا۔


شادمان ٹاؤن میں ڈیلیوری بوائے لٹ گیا

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں مسلح ملزمان نے ڈیلیوری بوائے کو قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا، ڈیلیوری بوائے سے 2 مسلح ملزمان کی لوٹ مار کا واقعہ 3 روز قبل پیش آیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ’جیو نیوز‘ نے حاصل کی ہے جس کے مطابق ڈیلیوری بوائے آرڈر پہنچانے کے لیے مطلوبہ ایڈریس پر پہنچتا ہے تو 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان اسلحے کے زور پر اس سے لوٹ مار کرتے ہیں۔

ملزمان ڈیلیوری بوائے سے موبائل فون، نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح نظر آ رہے ہیں تاہم یہ ملزمان تاحال آزاد ہیں۔

تازہ ترین