• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن جا کر علاج کرانے والوں کو عوام کا احساس نہیں: عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ چاہتے ہیں کہ کمزور اور طاقتور پر یکساں قانون کا اطلاق ہو، لندن جا کر علاج کروانے والوں کو پسماندہ علاقوں کے عوام کا کوئی احساس نہیں، عوام تھوڑا صبر کریں، پاکستان دنیا کا طاقتور ملک بنے گا۔

میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہعوام تھوڑا صبر کریں، پاکستان دنیا کا طاقتور ملک بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ سوا 3 ارب کی اسکیم کا اعلان کیا، تمام یونین کونسلوں کو پانی ملے گا، یہاں گرلز اسکول میں ٹیچر نہیں تھے، نہ یہاں نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز تھیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ پلاننگ کر رہے ہیں کہ یہاں اسکولوں میں ٹیچرز اور ہیلتھ مراکز پر لیڈی ڈاکٹرز تعینات کریں، جن کے میڈیکل چیک اپ اور بچے لندن میں ہوں ان کو پسماندہ علاقوں کا کیسے احساس ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک شہر پر پیسہ لگانے سے قومیں ترقی نہیں کرتیں، مدینہ کی ریاست کا اصول ہے کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ قانون کی بالا دستی کا مطلب ہے کہ کوئی کمزور پر ظلم نہ کر سکے، میری کوشش ہے کہ ڈی جی خان، راجن پور اور میانوالی کی صورتِ حال بہتر کروں۔


انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ایک ایسا نظام لائیں گے کہ اسکولوں میں ٹیچرز، اسپتالوں میں ڈاکٹرز ہوں، چاہتا ہوں کہ تمام پسماندہ علاقوں میں کوالٹی ایجوکیشن ملے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نمل یونیورسٹی پاکستان کی زرعی پیدوار بڑھانے کےلیے تحقیق کرے گی، علم اور تحقیق کی بنیاد پر ہی قومیں ترقی کرتی ہیں، جب میں نے انتخابات جیتا تو کہا گیا کہ نیا پاکستان کب بنائے گا۔

تازہ ترین