• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ق لیگ بلوچستان کے صدر جعفرمندوخیل کا نون لیگ میں شمولیت کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ ق بلوچستان کےصدر شیخ جعفرخان مندوخیل نے اپنی پارٹی سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

شیخ جعفرخان مندوخیل نے نون لیگ میں شمولیت کااعلان پارٹی کی نائب صدر مریم نوازشریف اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں کیا۔


اس موقع پر شیخ جعفرخان مندوخیل نے مریم نوازشریف کو روایتی پشتون لباس تحفے میں دیا۔

نون لیگ کے سینئر رہنماء سابق گورنر سندھ محمد زبیر، پرویز رشید، مریم اورنگ زیب کےعلاوہ نون لیگ کے صوبائی صدر عبدالقادر بلوچ، سابق وزیرِ اعلیٰ نواب ثناء اللّٰہ زہری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تازہ ترین