• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن (ر) محمد صفدر کی مزار قائد پر نعرے بازی، علی زیدی، اسد عمر کا ردعمل


وفاقی وزراء علی زیدی اور اسد عمر نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کی مزار قائداعظم محمد علی جناح پر نعرے بازی پر ردعمل دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر علی زیدی اور اسد عمر نے اپنے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیپٹن (ر) صفدر کی نعرے بازی کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

علی زیدی نے اس پر کہا کہ ن لیگ کی طرف سے آج مزارِقائد پر جو کچھ ہوا وہ ناقابلِ قبول ہے۔


وفاقی وزیرِ بحری امور نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کا لبادہ اوڑھے مجرموں نے آج قائدِاعظم محمد علی جناح کے مزار کے تقدس کو پامال کیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی مزار قائد پر نعرے لگانے کی ویڈیو پر ردِعمل دیا اور کہا کہ’ان لوگوں کو اپنی تاریخ کا پتہ ہے اور نہ ہی اپنے محسنوں کی عزت و تکریم کے آداب سے واقف ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو میاں نواز شریف کے علاوہ کسی کی عزت کرنی نہیں آتی، انہیں قائد کے مزار کی بے حرمتی کرنے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب سمیت دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔

مریم نواز کی حاضری، فاتحہ خوانی اور دعا کے بعد ان کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے جذباتی انداز میں ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگوائے۔

تازہ ترین