• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی کیخلاف درخواست مسترد


سندھ ہائی کورٹ نے بانی متحدہ قومی موومنٹ اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقلی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے شریک ملزم سابق سینیٹر احمد علی کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت عالیہ نے منی لانڈرنگ کیس منتقلی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

عدالتی فیصلے میں جیو نیوز کے صحافی ولی خان بابر قتل کیس کا حوالہ بھی شامل ہے۔


عدالت نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت وفاقی حکومت کو مقدمہ منتقلی کا اختیار حاصل ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کو مقدمے کی منتقلی میں اجازات کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا گیا کہ جیو نیوز سے وابستہ صحافی کو بھی اسی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملزمان نے قتل کیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ ولی خان بابر قتل کیس کے گواہاں کو بھی قتل کیا گیا، اس جماعت کے ماضی میں کارروائی تشدد پر مبنی رہی ہیں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سندھ حکومت اس کیس سے جڑے گواہاں اور وکلاء کو بھی تحفوظ فراہم کرے۔

تازہ ترین