وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی عزائم موثر طریقے سے بے نقاب کردیئے ہیں۔
ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بھارت شروع دن سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کے معاملے کو سیاست زدہ کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق بیشتر نکات مکمل کرچکے ہیں، جو 6 نکات رہ چکے ہیں وہ بھی نامکمل نہیں ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے اگلے اجلاس سے قبل ان 6 نکات کو بھی مکمل کرلیا جائے گا۔
حماد اظہر نے انکشاف کیا کہ ایف اے ٹی ایف میں ہمارے کیس سے متعلق ووٹنگ کی بات نہیں آئی، تمام ہی ممالک نے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔