• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے نواز شریف کے بیانئے کی وجہ سے فاصلہ کیا، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال پی ڈی ایم اتحادکا کوئٹہ میں تیسرا جلسہ،مریم نواز شرکت کے لئے روانہ، بلاول بھٹوشریک نہیں ہوں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی کی جلسے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟ کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں صرف منفی پہلو ہی نہیں ہے مثبت پہلو بھی موجود ہیں۔

تجزیہ کارارشاد بھٹی نے کہا کہ یہ تو سنا جارہا ہے کہ بلاول بھٹو ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے میں شرکت کریں گے مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ پیپلز پارٹی نے نواز شریف کے خود ساختہ بیانئے کی وجہ سے فاصلہ کیا ہے۔

میر شکیل الرحمٰن کی حراست کوڈھائی پونے تین سو روز ہوگئے ہیں ان کے اکلوتے بھائی کا ان کی حراست کے دوران انتقال ہوگیا ان کی ہمشیرہ کینسر کے باعث فوت ہوگئیں ان کی 90 سالہ والدہ بستر پر ہیں وہ چل پھر نہیں سکتیں ۔

میر شکیل الرحمٰن کا مقدمہ کتنا جھوٹا ہے نیب نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ہوئی ہے بینفشری پکڑا گیا ہے اور بیفنیٹ دینے والے باہر ہیں ۔

میں ان کے مخالف وکیل کے پاس ان کا کیس لے گیا اس نے دو تین دفعہ پڑھنے کے بعد کہا کہ اس میں کچھ نہیں ہے یہ کیس جھوٹا ہے۔میں میر شکیل الرحمٰن کی اس لئے بھی عزت کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے کبھی بھی روکا ٹوکا نہیں اور کبھی یہ نہیں کہا کہ یہ بولنا ہے یا یہ نہیں بولنا ہے۔

رہنما پی پی مصطفی نواز کھوکھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو انشاء اللہ ویڈیو لنک کے ذریعے کوئٹہ جلسے میں شرکت کریں گے۔

تازہ ترین