• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سام سنگ کے چیئرمین لی کن ہی کا 78 برس کی عمر میں انتقال

سام سنگ الیکٹرونکس کے چیئرمین لی کن ہی 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

فوربز میگزین کے مطابق لی کُن ہی 2009ء کے بعد سے کوریا کے امیر ترین شخص تھے اور ان کی دولت کا اندازاً 20 ارب ڈالرز سے زیادہ ہے۔ 


1942میں پیدا ہونے والے لی نے اپنے والد جو سام سنگ کمپنی کے بانی بھی تھے، کی وفات کے بعد 1987 میں اس کمپنی کی قيادت سنبھالی تھی۔

لی کی لیڈرشپ میں سام سنگ الیکٹرونکس اسمارٹ فونز اور میموری چپ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی تھی۔

تازہ ترین