• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جائیدادوں کے کروڑوں کے بقایاجات

ملتان (سٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جائیدادوں کے کروڑوں روپے کے بقایاجات وصول نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ریگولیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تاجروں سے بقایاجات وصول کرنے کے بجائے ڈیفالٹر قرار دیکر انہی کو دوبارہ الاٹ کر دینے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان نے شہر بھر میں 402 ملکیتی جائیدادوں کے کرایوں کی دوبارہ اسسمنٹ کرنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے تاکہ ریکوری میں اضافہ کیلئے مذکورہ دکانوں کی دوبارہ آکشن کی جا سکے۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان میں موجود 402 میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملکیتی جائیدادوں کی بندر بانٹ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کے ملازمین ملوث ہیں، چوک شہیداں میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی 38 ملکیتی دکانیں موجود ہیں، جس میں سے 10 سے زائد دکانیں مبینہ طور ایک انسپکٹر کے کہنے پر الاٹ کی گئ ہیں، چند ماہ قبل ایم او آر ملک اشفاق نے غیر قانونی الاٹمنٹ کا نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی لیکن ان کے تبادلے کے بعد مذکورہ اقدامات رک گئے ، شہریوں نے دکانوں کی الاٹمنٹ میں شفافیت لانے کے مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین