• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپئین اوپن ٹینس، شکست پر روسی ٹینس کھلاڑی آپے سے باہر


یورپئین اوپن ٹینس میں سیٹ ہارنے پر روسی کھلاڑی آپے سے باہر ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یورپئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں روسی کھلاڑی کیرن خاچانوف آپے سے باہر ہوگئے، سیٹ ہارنے پر غصے میں نیٹ پر لات ماردی۔

24 سالہ کھلاڑی کیرن کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی خواہش تھی لیکن کوارٹر فائنل میں شکست پر مزاج پر قابو نہ رکھ سکا۔

روسی کھلاڑی نے شکست پر ریفری کی چیئر کو بھی دو مرتبہ ریکٹ مارا تھا بعدازاں اپنی غلطی پر نادم ہوتے ہوئے معذرت بھی کرلی اور سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین