• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے جبری گمشدگی معاملہ اٹھا کر جمود توڑا، شیری مزاری



وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری کاکہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے جبری گمشدگی کا معاملہ اٹھا کر جمود کو توڑا ہے۔

شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جبری گمشدگی سے متعلق بل لا رہی ہے، وفاقی کابینہ نے جبری گمشدگی معاملے پر کمیٹی بھی بنائی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی پی، نون لیگ حکومتوں کی کئی دہائیوں کی خاموشی کو پی ٹی آئی حکومت نے توڑ دیا ہے، اب شریف اور بھٹو کی اولادیں جبری گمشدگی کا ذکر محفوظ طور پر کرسکتی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا جبری گمشدگی معاملہ اچانک دریافت کرنا حیران کن ہے.

وفاقی وزیر نے کہا کہ اجیت دوول کی ہائیبرڈ وار اور دہشتگردی کی دھمکی اور اویس نورانی کی بلوچستان سےعلیحدگی کی بات کیا محض اتفاق ہے؟ مریم نواز کا جبری گمشدگی کو دریافت کرنا اور نواز شریف کا فوج میں بغاوت کے بیج بونا اتفاق ہے؟ بھارتی این ایس اے اور پی ڈی ایم کا ایک ہی موقف آنا محض اتفاق ہے؟


شیریں مزاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی حکومتوں نے جبری گمشدگی پر کبھی ایک لفظ نہیں بولا۔

تازہ ترین