وفاقی وزير منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر ہم خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی حرمت کو اپنے جذبات پر ترجیح نہیں دے سکتے تو ڈوب مرنے کا مقام ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران شور شرابا پر کیا۔
واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی تشہیر سے متعلق مذمتی قرارداد پیش کی گئی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
قرارداد میں حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کے حوالے سے فرانس میں خاکوں کی تشہیر کی سختی سے مذمت کی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کا ایوان فرانسیسی صدر میکرون اور دیگر یورپین رہنماؤں کی طرف سے اسلام اور اسلاموفوبیا کے حوالے سے اشتعال انگیز بیانات پہ سخت تشویش ظاہر کرتا ہے۔
اجلاس کے دوران حکومتی اراکین اور اپوزیشن اراکین کے درمیان لفظی جنگ کا سلسلہ جاری رہا اور ایوان میں شور شرابا بھی ہوا۔
تاہم جب اسد عمر نے تقریر شروع کی تو کہا کہ اگر ہم خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی حرمت کو اپنے جذبات پر ترجیح نہیں دے سکتے تو ڈوب مرنے کا مقام ہے۔