• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات دشمن کی سازش ہیں،حامدموسوی

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ)قائدملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسن عسکری کی سیرت بھٹکی ہوئی انسانیت کیلئے مشعل نور ہے ، آپ نے گمراہوں کو راہ راست پر لانے کیلئے عملی جدوجہدکی اوراپنے کردارسے دشمنان دین کی سازشیں ناکام کردیں۔ بلوچستان میں مسلسل دہشت گردی کے واقعات گزشتہ روز کوئٹہ ہزارگنجی میں دھماکے ازلی دشمن کی گھنائونی استعماری سازش ہے جس کامقصدپاکستان میں بے چینی ، بدامنی کو مزیدبڑھاوادیناہے لہٰذا حکمران، سیاستدان اپنی توانائیاں ایک دوسرے کوزیرکرنے پرصرف کرنے کے بجائے نیشنل ایکشن پلان پرموثر عملدرآمد کویقینی بناکر دہشتگرودں ، سہولت کاروں کو لگام دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےشہادتِ حضرت امام حسن عسکری کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسن عسکری اپنے 28سالہ دور حیات میں متعدد بار قید خانہ میں ڈالے گئے ۔ دریں اثناء یوم شہادتِ امام حسن عسکری اور ایام عزا کے اختتام پر سوموارکو تابوت اورچپ تعزیہ کے جلوس برآمد ہوئے۔
تازہ ترین