• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آکر کافی پرجوش محسوس کر رہا ہوں، ویسلے میدھیویرے

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ویسلے میدھیویرے کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان  آکر کافی پُرجوش محسوس کررہے ہیں، پاکستان کے لوگ بھی اچھے ہیں اور پاکستان جتنا بھی دیکھا وہ پسند آیا۔

زمبابوے کے آل راؤنڈر ویسلے میدھیویرے نے اسلام آباد میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کافی نامور ٹیموں نے آکر کھیلا ہے، پاکستان میں پریکٹس کرکے کنڈیشنز کو اپنانے کی کوشش کی۔

ویسلے میدھیویرے نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ دورہ پاکستان پر پرفارمنس دوں۔ اُنہوں نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ میں اچھا کھیلا لیکن ٹی 20 میں بہتر کھیل کی ضرورت ہے۔

ورچوئل پریس کانفرنس میں ویسلے میدھیویرے کا کہنا تھا کہ ہملٹن مساکیڈزا، چموچیبھابھا اور ایلٹن چگمبورا پسندیدہ کھلاڑی ہیں انہیں دیکھ کر کھیلتا ہوں۔

آل راؤنڈر ویسلے میدھیویرے کا مزید کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر زمبابوے کو انڈر ڈاگ نہیں کہتا کیونکہ ہماری ٹیم مضبوط ہے۔

تازہ ترین