• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کیخلاف پاکستان بھر میں مظاہرے


مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف پورا پاکستان سڑکوں پر نکل آیا، مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شہر، شہر مظاہرے، جلسے منعقد ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

یوم سیاہ کے موقع پر مظفرآباد ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں تقریب ہوئی، جس میں اسکول کے بچے اور سرکاری ملازمین شریک ہوئے۔

یوم سیاہ پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ جھگڑا اُن بالا دست قوتوں کے ساتھ ہے، جو سب کی دشمن ہیں۔


میرپور میں ضلع کچہری سے چوک شہیداں تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، نکیال اور وادی نیلم میں بھی احتجاجی ریلیوں بھارت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

فیصل آباد، خانیوال، بہاول نگر، منڈی بہاؤ الدین اور جہلم میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں ریلی نکالی گئی، جس میں طلباء نے کشمیریوں سے یکجہتی کے نعرے لگائے۔

ٹھٹھہ، سجاول، سکھر، خیرپور، شکارپور اور کندھ کوٹ میں بھی سیاسی، سماجی اور دیگر تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کیا اور ریلیاں نکالیں۔

ضلع خیبر میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا، ڈیرہ اسماعیل خان، چارسدہ، پارا چنار اور مہمند بھی میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

تازہ ترین