• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کی آزادی تک پاکستان اُن کے ساتھ کھڑا رہے گا، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔

اسلام آباد میں27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کی مناسب سے منعقدہ تقریب سے وفاقی وزیر شبلی فراز اور پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے خطاب کیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ آج 27 اکتوبر کا سیاہ دن ہے، آج ہی کے دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی افواج اتاری تھیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایک شجاع قوم سے ٹکرا رہا ہے، 5 اگست 2019 کو ایک غیرقانونی اقدام سے کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق ملنا چاہیے، جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔

شہریار آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی دہشت گردی پوری دنیا کو چیلنج کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ناکامی ان وجوہات کی عکاس ہے، انسانیت کو آج آپ کی توجہ کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی نے مزید کہا کہ ذمے دارانہ آوازوں کو اس دنیا کو بچانے کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔

تازہ ترین