• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر19ون ڈے: دفاعی چیمپئن سندھ کو سدرن سے شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی انڈر 19 ون ڈے چیمپئن شپ میں سنٹرل پنجاب، ناردرن اور سدرن پنجاب نے کامیابی حاصل کرلی۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں علی اسفند کی عمدہ بولنگ کی بدولت سنٹرل پنجاب نے کے پی کو 8 رنز سے ہرادیا۔ مریدکے میں ناردرن نے بلوچستان کو 6 وکٹوں سےشکست دے دی ۔ شیخوپورہ میں سدرن پنجاب نے دفاعی چیمپئن سندھ کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔ سدرن پنجاب نے 264 رنز کا ہدف پانچ گیندیں قبل 7 وکٹیں پر حاصل کرلیا۔ اس سے قبل سندھ نے اوپنر مبشر نواز کے 93 رنز کی بدولت 44.2 اوورز میں 263 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

تازہ ترین