• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، تحفظ تیمر جنگلات کے عالمی دن پر بین الاقوامی آن لائن کانفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر محمد اجمل خان انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلوفائٹ یوٹیلائزیشن جامعہ کراچی اور یونیسکو تھائی لینڈ کے اشتراک سے تیمرکے جنگلات کے تحفظ کے عالمی دن کی مناسبت سے بین الاقوامی آن لائن کانفرنس بعنوان: ”میکونگ خطے اور اس کے اطراف میں موجود بلیوکاربن ماحولیاتی نظام کا تحفظ، بحالی اور پائیداراستعمال“ کا انعقا د کیا گیا ۔ڈاکٹر محمد اجمل خان انسٹیٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بلقیس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کانفرنس تیمر کے جنگلات جو بلیوکاربن ایکو سسٹم کا ایک اہم جز ہیں کے تحفظ سے متعلق شعور وآگاہی کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

تازہ ترین