سکھر (بیورو رپورٹ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جو کہتا ہے دہشتگردی ختم ہوگئی، پشاور دھماکہ ان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ مدرسہ منزل گاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور کے مدرسے میں دھماکہ افسوسناک ہے۔
حکومت اور حکومتی ادارے ہمیں تحفظ فراہم نہیں کرسکتے، تمام دینی مدارس سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مدارس میں پڑھنے اور پڑھانے والوں کی حفاظت کے انتظامات خود کریں، ریاست اور حکومت کا انتظار نہ کریں، حکمران کبھی سیکورٹی دیدیتے ہیں تو کبھی لے لیتے ہیں، مجموعی طورپر یہ دعوے کرنا کہ پاکستان سے دہشتگردی ختم ہوگئی۔
پشاور مدرسے میں دھماکہ ان کے منہ پر طمانچہ ہے کہ دیکھ لو کیا ہورہا ہے، جو لوگ اس قسم کی پیشگوئی کرتے ہیں سب سے پہلے ان کی طرف لوگوں کی نظر جائیگی، کہاں سے پیشگوئی کی، کیوں کی۔