• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں قانون کرایہ داری پاس کروانے پر ٹریڈرزکنونشن

اسلام آباد ( جنگ نیوز) قانون کرایہ داری پاس کروانے پر اسلام آباد کے تاجروں کی طرف سے دارالحکومت کے تینوں ایم این ایزوفاقی وزیر اسد عمر ،چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز ، معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان کے اعزاز میں ٹریڈر کنونشن منعقد کیا گیا۔ ریجنل کوآرڈینیٹر چوہدری ندیم گجر، این اے 52 کے کنونئیر نعیم اخوانزادہ، سینئر ڈپٹی کنوینر عابد ملک، سیکرٹری ٹریڈرز خاور گل، این اے 53 کے کنوینر بابر اعوان، طہماس بٹ، این اے 54 کے کنوینر آصف شاہ نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ اس موقع پر چوہدری ندیم گجر، راجہ خرم نواز، علی نواز اور اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد کے تینوں ایم این ایز کی کوششوں کی بدولت قانونِ کرایہ داری کو عملی شکل دی اور بل قومی اسمبلی سے پاس کروالیا گیا۔ اس قانونِ کرایہ داری میں دونوں فریقین، پلازہ مالکان اور تاجر کرایہ داران کے تحفظات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان تاجر برادری کو خاص اہمیت دیتے ہیں تاکہ تاجر برادری ملکی معیشت کے استحکام میں مثبت کردار ادا کرسکے۔ رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کے شعبہ کو ایک انڈسٹری کا درجہ دینے سے ملکی سطح پر 50 کے قریب انڈسٹریز بھی چل پڑیں ،جس کے نتائج ملکی معشیت کے مثبت اعشاریوں کے صورت میں ظاہر ہورہے ہیں۔
تازہ ترین