• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخانہ خاکوں جیسے اقدامات کی روک تھام کیلئے قوانین بنائے جائیں،لاہور پریس کلب

لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر رائے حسنین طاہر، نائب صدر قذافی بٹ، سیکرٹری بابرڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی زاہد شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے فرانس میں گستاخانہ خا کوں کی شدید مذمت کی ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ عقل و شعور رکھنے والاہرا نسان فرانسیسی صدر کے اقدام پر حیران ہے عالمی برادری کو چاہیے کو وہ نہ صرف اس اقدام کی مذمت کریں بلکہ مستقبل میں ایسے اقدامات کی روک تھام کے لئے قوانین بھی بنائے۔ انھوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر احتجاجاًفرانس سے سفیر واپس بلائے اور فرانس کے ساتھ تجارت کو معطل کر دے ۔
تازہ ترین