• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد محمودایڈووکیٹ کے خلاف مقدمہ واپس لیاجائے‘ہادی شکیل‘علی احمدکرد

کوئٹہ( این این آئی)پاکستان بارکونسل کے ارکان ہادی شکیل ایڈووکیٹ،علی احمد کرد ایڈووکیٹ اور اقبال احمد کاسی ایڈووکیٹ نے خضدار بار کے صدر خالد محمودایڈووکیٹ کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کرکے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمے کو فوری طور پرواپس لیا جائے بصورت دیگر وکلاء سخت احتجاج پر مجبور ہونگےرہنمائوں نےبیان میںکہا کہ خضدار پولیس نے گزشتہ دنوں دوگروپوں میں تنازع پر خضدار بارکے صدر خالد محمود ایڈووکیٹ کے خلاف بے بنیادمقدمہ درج کیا وکلاء پر بلاجواز مقدمات قائم کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے انہوں نے وزیرداخلہ اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ مقدمے کانوٹس لیکر جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔
تازہ ترین