• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعات کے بائیکاٹ سے فرانس کو کیا نقصان ہوگا؟

فرانس میں مسلم مخالف مہم نے زور پکڑا ہوا ہے، فرانس کے وزیراعظم بھی بڑھ چڑھ کر اس مہم کا دفاع کررہے ہیں ایسے میں مسلم دنیا میں فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

ایسے میں اس بائیکاٹ سے فرانس کو کتنا نقصان ہوگا اس کا اندازہ لگانا تو قدرے مشکل ہے۔

فرانس کی عالمی سطح پر برآمدات 563 ارب ڈالرز ہیں، فرانس کی زیادہ تر مصنوعات جرمنی سمیت یورپی ممالک اور امریکا برآمد کی جاتی ہیں جن کے بعد اس کی مصنوعات کی بڑی منزل چین ہے۔

مسلم ممالک میں فرانس کی کل برآمدات کا دو فیصد سے بھی کم حصہ بنتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر فرانس کسی بھی مسلم ملک کی برآمدات کا بائیکاٹ کردے تو اس ملک کی معیشت کے لیے تباہ کن ہوگا۔


مثال کے طور پر اگر پاکستان کی 42 کروڑ ڈالرز مالیت کی مصنوعات کا فرانس میں بائیکاٹ شروع ہو جائے تو پاکستان کی کمزور معیشت تباہ ہو سکتی ہے۔

ترکی، فرانس سے 50 کروڑ ڈالرز کی مصنوعات کی درآمدات کرتا ہے اور خود فرانس کو 45 کروڑ کی تُرک مصنوعات برآمد کرتا ہے۔

قطر اس وقت فرانس کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، انفو لیب نامی ایک ٹریڈنگ ویب سائٹ کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ برس تک تجارتی حجم تقریباً 5 ارب ڈالرز سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متحدہ عرب امارات میں فرانس سے درآمدات کا حجم اس برس تقریباً 33 کروڑ ڈالر ہے۔

کن ممالک میں فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے؟

کویت میں فرانسیسی پنیر کیری اور بےبی بیل جیسی مصنوعات شیلفوں سے ہٹا لی گئی ہیں۔ اسٹوروں کے ایک بڑے گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ فرانسیسی مصنوعات بشمول پنیر، کریم اور کازمیٹکس کی اشیا اپنے اسٹور سے فروخت کرنا بند کر رہا ہے۔

کویت کی 70 سے زیادہ کاروباری تنظیموں کی جانب سے بائیکاٹ مہم میں حصہ لیا جارہا ہے۔

الجیریا نے بھی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ’بائیکاٹ فرینچ پراڈکٹس‘ اور ’بائیکاٹ فرانس‘ نامی ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر کویت سے شیئر کی جانے والی بعض تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں کی بعض پر مارکٹس کے وہ شیلف خالی پڑے ہیں جن میں فرانسیسی مصنوعات رکھی تھیں۔

شام کی سپر مارکیٹس اور مال میں فرانسیسی مصنوعات کی فروخت روکنے کی غرض سے ان شیلفس پر پردے ڈال دیے گئے ہیں جہاں یہ مصنوعات رکھی گئی ہیں۔

تازہ ترین