• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


والی بال جسمانی اور ذہنی توانائی فراہم کرنے والا کھیل ہے، لیکن کیا یہ گیم پرندے بھی کھیل سکتے ہیں؟

ہمارے سوال سے پریشان نہ ہوں، خبر کے ساتھ ویڈیو ہی دیکھ لیں، جس میں پرندوں کے درمیان والی بال کی چیمپئن شپ جاری ہے، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرندوں کی لاتعداد ویڈیوز موجود ہیں جو ہمارے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہیں، یہ ویڈیو بھی ان ہی میں سے ایک ہے۔


11سیکنڈ کی ویڈیو میں والی بال کے ایک چھوٹے سے جال کے ہر سرے پر دو سبز اور پیلی ٹیمیں کھڑی دکھائی دیتی ہیں اور جس انداز سے وہ گیند کو جال کے پار پھینکتے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ دونوں سخت مقابلہ جاری ہے۔

اس ویڈیو کو میڈ می اسمائل نامی صارف نے اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ،’کھیلوں کے زیادہ تر مقابلے منسوخ ہوچکے لیکن کچھ پرندے کھیلیں گے‘۔

انٹرنیٹ پر زیر گردش اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوٹے پرندوں کی 2 ٹیمیں چھوٹی سی گیند کو اپنی چونچ سے اٹھاکر نیٹ کے اُس پار باری باری پھنک رہی ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین نے اس مقابلے کو خوب پذیرائی بخشی لیکن ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ کے خیال میں کونسی ٹیم اس میچ کا فاتح رہی؟

اس ویڈیوکو انٹرنیٹ پر خوب سراہا جارہا ہے، ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’دونوں ہی ٹیمیں فاتح ہیں‘ دوسرے نے کہا کہ ’جناب، اس کھیل کو اولمپکس میں ضرور شامل کیا جانا چاہیے۔

تازہ ترین