• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرنے سے کیا بچاؤں؟ بچہ یا گلاس! خاتون کی ویڈیو وائرل


زندگی میں کئی بار ایسا ہوتا ہے جب ہم دو میں سے کوئی ایک چیز ہی سنبھال پاتے ہیں اور دوسری چھوٹ جاتی ہے۔

آپ اس ویڈیو کو ہی دیکھ لیں، جس میں ایک خاتون بچے یا گلاس میں سے ایک ہی چیز کوگرنے سے بچاسکتی ہے، ایسی صورتحال اگر آپ کو درپیش ہو تو آپ کیا کریں؟

سوشل میڈیا پر زیر گردش چند سکینڈ کی اس ویڈیو نے دھوم مچادی ہے، جو مزاح اور لطف دینے کے ساتھ آپ کو سوچنے پر مجبور کردیتی ہیں۔


ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ’جب آپ بالآخر بالغ ہوجاتے ہیں تو اپنی ترجیحات سیدھی کرلیتے ہیں‘ کے کیپشن سے شیئر کی گئی ویڈیو کو اب تک 80لاکھ سے زائد بار دکھا جاچکا ہے۔

اس کلپ کو 50 ہزار بار ری ٹوئٹ کیا گیا،1لاکھ سے زائد افراد نے اس پر پسند کی مہر ثبت کی اور کئی ایک نے دلچسپ تبصرے کیے۔

ویڈیو میں کیا ہے؟

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنے بیڈ پر بیٹھی ہے اور اس کے قریب میں اس کا چھوٹا پوتا ہے، جو ٹیبل پر رکھے گلاس پر ہاتھ مارتا ہے۔

خاتون پہلے تو گلاس کوچھوڑ کر پوتے کو سنبھالتی ہے لیکن جب بچہ گلاس ٹیبل سے اٹھا لیتا ہے تو وہ بچے کو چھوڑ دیتی ہیں اور گلاس کو گر کر ٹوٹنے سے تو بچالیتی ہے لیکن اس دوران بچہ زمین پر گر جاتا ہے۔

خاتون کو کسے بچانا چاہیے تھا گلاس کو یا بچے کو؟  کیا گلاس بچانا اور بچے کو گرنے دینا درست تھا؟ اس طرح کے سوالات نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑدی ہے۔

کچھ نے اس کلپ کو مزاحیہ قرار دیا جبکہ متعدد نے خاتون پر طنز کے تیر چلادیے۔

ایک صارف نے اس نوعیت کی اپنی زندگی کی کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اسے مزاحیہ قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ ایک ایسے شخص کی حیثیت سے جس نے بہت سے بچے گرائے ہوں، جس میں میرا اپنا بچہ بھی شامل ہے، یہ کلپ بہت پُرمزاح ہے۔

خاتون کی تائید میں بات کرنے والوں سے ایک صارف نے سوال بھی پوچھ لیا اور کہا کہ جو لوگ اس خاتون کی تائید کر رہے ہیں، اگر یہ واقعہ کمرے کے بجائے چھت یا سوئمنگ پول کے قریب ہوا ہوتا تو کیا، تو خاتون تب بھی گلاس کو بچاتی؟

تازہ ترین