• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال میں فائیو اسٹار ہوٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا


وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے چترال میں ایک نجی فائیو اسٹار ہوٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پانچ ارب کی لاگت سے تعمیر کیا جانے والا نجی ہوٹل چترال کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چترال اور شندور کا ڈیڑھ سو کلومیٹر روڈ پر انتظامی کام مکمل ہو چکا ہے جس کا جلد افتتاح کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ دس سالہ سیاحتی پالیسی بنائی ہے، کورونا وائرس کی وبا کے باعث کئی سیاحتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے، ہر صوبے میں سیاحتی زون بنا رہے ہیں جن میں ہوٹل، ریسٹورنٹ، اسپتال اور تفریحی مقامات ہوں گے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ ٹورزم پولیس بھی تشکیل دی جا رہی ہے، جو ان مقامات کی سیکیورٹی پر مامور ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے چار ہوٹلز کو بھی صوبے کے حوالے کردیا ہے، جنہیں تین سے چھ ماہ کے اندر کمرشلائز کر دیا جائے گا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ یہ ہوٹلز سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ چترال کی عوام کو روزگار بھی فراہم کریں گے گا۔

تازہ ترین