• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل جاوید نے پاک فرانس پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی سربراہی چھوڑدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے پاک فرانس پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی سربراہی چھوڑ دی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے فرانسیسی صدر کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی حمایت پر فرینڈشپ گروپ کی سربراہی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

انھوں نے پاک فرانس پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی کنوینرشپ سے علیحدہ ہوتے ہوئے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھی بجھوادیا۔

اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر کے قبیح عمل کی حوصلہ افزائی سے یورپ میں اسلاموفوبیا کو مزید ہوا ملے گی.

فیصل جاوید نے کہا کہ فرانسیسی صدر کے اقدام سے انسانیت تقسیم اور شدت پسندی بڑھے گی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مقدس ہستیوں کی توہین کے خلاف عالمی سطح پر قانون سازی وقت کا تقاضا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی کے نام پر کروڑوں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا ناقابلِ قبول ہے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ میری پرزور سفارش ہے کہ پارلیمان کی سطح پر قائم اس گروپ کو مکمل تحلیل کردیا جائے۔

تازہ ترین