• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکن حکومت مخالف تحریک میں بھرپور حصہ لیں، مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت مخالف تحریک میں بھرپور حصہ لے کر تحریک کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کریں۔

مریم نواز نے لاہور میں کارکنوں سے ملاقات کی اور انھیں حکومت مخالف تحریک میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نوازشریف ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریت میں "ووٹ کو عزت دو پاسبان" سے ملاقات کے لیے پہنچیں تو کارکنوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔


پی پی 147 کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کارکن ’ووٹ کو عزت دو‘ بیانیے کے مطابق پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں۔

تازہ ترین