• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلاد النبی ﷺمذہبی عقیدت کے ساتھ آج منائی جائیگی

کراچی (جنگ نیوز) 12 ربیع الاول جمعے کو عید میلاد النبی ؐملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی اس سلسلے میں مساجد ،سرکاری عمارتوں،گلیوں اور محلوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے ،استقبالیہ کیمپ اور سبیلیں لگائی گئی ہیں، عید میلاد النبی ؐ کا مرکزی جلوس تین بجے سہ پہر نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے امیرجماعت اہلسنّت پاکستان کراچی علامہ سید شاہ عبد الحق قادری ودیگر علماءمشائخ و قائدین اہلسنّت کی قیادت میں برآمد ہوگا جو ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہو ا نشتر پارک پہنچے گا جہاں بعد نما ز عصرپانچ بجے شام جلسہ ہوگا جس سے علمائے کرام و قائدین اہلسنّت خطاب کریں گے،علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں سے بھی چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہونگے ،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین