پیرس(اے ایف پی) دنیابھر میں کورونا کیسز 4 کروڑ 45 لاکھ سے تجاوزکرگئے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 11لاکھ 75ہزار 992اموات دیکھی جاچکی ہیں،سب سے زیادہ اموات امریکا میں 2لاکھ 27 ہزار 701ریکارڈ ہوچکی ہیں جس کے بعد برازیل میں ایک لاکھ 58ہزات456، بھارت میں 1لاکھ 20 ہزار527 اور میکسیکو میں 90ہزار309کورونا مریض چل بسے ہیں۔ادھر برطانیہ میں نئے کیسز اور اموات میں اضافے کے باوجود برطانوی حکومت نے مقامی سطح پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔