اوورسیز پی ٹی آئی کارکنوں کا انٹرا پارٹی الیکشن بائیکاٹ کا اعلان، اصلاحات کا مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف یوکے کے سابق صدر اور آفیشل ترجمان آصف خان نے پارٹی کے اوور سیز چیپٹرز میں مبینہ بدانتظامی، اقربا پروری اور غیر شفاف انٹرا پارٹی انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک انتخابی عمل کو شفاف، منصفانہ اور کرپشن سے پاک نہیں بنایا جاتا، اس وقت تک پی ٹی آئی یوکے میں انٹرا پارٹی الیکشن کے عمل میں کوئی دلچسپی نہیں۔