• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہرین جبار کی ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ آج ریلیز ہوگی

جیو فلمز کی رام چند پاکستانی جیسی شاہکار فلم کی ڈائریکٹر مہرین جبار کی سوشل کامیڈی ویب سریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ آج دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے۔

فلم کی کہانی نامور ڈرامہ نگار عمیرہ احمد نے لکھی ہے، انہوں نے پہلی مرتبہ سوشل کامیڈی ویب سریز لکھی ہے جس میں نئی نسل کے سپر اسٹار بلال عباس خان اور مدیحہ امام مرکزی کرداروں میں جلوے بکھیریں گے۔

مدیحہ امام ان دنوں شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔

انہوں نے کئی سپر ہٹ سیریلز میں یاد گار کردار ادا کیے ہیں ڈرامہ سیریل ’دھانی‘ اور ’میرا رب وارث‘ میں ان کی کردار نگاری غیر معمولی تھی جبکہ بلال عباس خان کو چیخ ڈرامے سے شوبز انڈسٹری میں منفرد پہچان ملی۔

’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے دو کرداروں سلمیٰ اور سہیل کے گرد گھومتی ہے جو اپنے لیے جیون ساتھی کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ 

یہ کردار اداکار بلال عباس خان اور مدیحہ امام نے ادا کیے ہیں۔

مدیحہ امام کا کہنا ہے کہ مہرین جبار کی ڈائریکشن میں کام کرنے کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی، مہرین نے تمام فنکاروں سے جم کر کام لیا ہے۔

بلال عباس خان کا کہنا ہے کہ میں نے اس ویب سریز میں کراچی کے ایسے نوجوان کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے سخت محنت کرتا ہے، مدیحہ امام کے ساتھ میری اسکرین کیمسٹری بہت ملتی ہے جو اس ویب سریز میں بھی نظر آئے گی۔

تازہ ترین