• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: شادی میں شرکت کیلئے جانیوالی فیملی کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق


راولپنڈی میں شادی میں شرکت کے لیے جانیوالی فیملی کی کوسٹر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوٹلی ستیاں کے علاقےکرور روڈ پر مسافر وین کو حادثہ پیش آیا ہے، جس میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ہی خاندان کےافراد شادی میں شرکت کے لئے دھیر کوٹ ستیاں سے اسلام آباد آرہےتھے۔

تازہ ترین