• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: صدارتی الیکشن سے قبل کورونا کی صورتحال بگڑنا شروع

امریکا میں صدارتی الیکشن سے قبل کورونا وائرس کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے۔ گزشتہ روز اب تک کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے جن کی تعداد90 ہزار ہے۔ جبکہ ایک ہزار کے قریب اموات بھی ہوئیں۔ ماہرین نےجنوری کے وسط میں ہلاکتیں بڑھ کر دگنی ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں گزشتہ روز ریکارڈ کورونا کیسز سامنے آئے جس کے باعث مختلف ریاستوں میں سیکڑوں افراد کو اسپتالوں میں بھی داخل کیا گیا۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی والا امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 34 ہزار 177 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 92 لاکھ 12 ہزار 767 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین