• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، یورپ سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی ابتر صورتحال


امریکا اور یورپ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث دوبارہ 1 ماہ کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، برطانیہ میں جمعرات سے غیر ضروری دکانیں اور ریستوران بند رہیں گے جبکہ برطانیہ میں نئی پابندیوں کے دوران اسکول سمیت تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان میں منگل سے ماسک لازمی پہننے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث آسٹریا میں منگل سے رات کے کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔

بیلجیئم میں پیر سے سخت لاک ڈاؤن اور پرتگال میں 4 نومبر سے نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسپین میں کوروناوائرس کی پابندیوں کے خلاف عوام کا احتجاج جاری ہے جبکہ بارسلونا سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

تازہ ترین