• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن علی امین گنڈاپور کو انتخابی دھاندلی سے روکے، نفیسہ شاہ


پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو گلگت انتخابات میں دھاندلی سے روکے۔

کراچی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کے دوران نفیسہ شاہ نے کہاکہ گلگت بلتستان میں اہم الیکشن ہونے جارہے ہیں اور وہاں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ الیکشن نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ قومی سلامتی کےلیے بھی بہت اہم ہیں، وزیراعظم عمران خان انتخابات سے قبل وہاں موجود ہیں۔



نفیسہ شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں قومی احتساب بیورو( نیب) کے چھاپے کی مذمت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں نفرت انگیز پوسٹرز لگانے کی بھی مذمت کرتے ہیں، دراصل وفاقی حکومت اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم ) سے گھبرائی ہوئی ہے۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت غداری کے فتوے  دے رہی ہے ،ہم وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

تازہ ترین