• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت آرزو راجہ کے معاملے کا نوٹس لے، لطیف بھٹی

برسلز ( نمائندہ جنگ) بلجیم کے شہر اینٹورپ میں اقلیتوں کے لئے قائم سماجی تنظیم پاکستان مائنارٹیز ایڈ کے صدر لطیف بھٹی نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ کم عمر مسیحی بچی آرزو راجہ کے معاملے کا نوٹس لیں۔ وزیراعظم پاکستان اور انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری کے نام لکھے گئے ایک خط میں انہوں نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور انکی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انکی ذاتی معلومات اور میڈیا میں آنے والی رپورٹس اس بات کی تصدیق کر رہی ہیں کہ مذکورہ بچی نا بالغ ہے۔ ایسے میں اس کے ساتھ نکاح کرنے کی تاویل پیش کرنا بذات خود ایک غیر قانونی عمل ہے۔ جس کی کوئی بھی مہذب شخص حمایت نہیں کر سکتا۔
تازہ ترین