سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی محتسب انسداد ہراسانی کشمالہ طارق پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت وقاص خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، کشمالہ کی بارات کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی پُروقار تقریب میں ملک کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ کشمالہ کے شوہر وقاص خان اسلام آباد میں بیسٹ ویسٹرن ہوٹل کے مالک ہیں۔
کشمالہ اپنی بارات اور نکاح کے موقع پر دلکش نظر آئیں، انہوں نے بارات میں کڑھائی والی میرون فراک اور جیولری پہن رکھی تھی۔
نکاح کیلئے کشمالہ نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا اور اسی سے مماثل ہلکی پھلکی جیولری پہنی۔
کشمالہ طارق اور وقاص 30 اکتوبر کو منعقدہ قوالی کی تقریب میں موجود ہیں۔
اس سے قبل کشمالہ طارق کی اپنی شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کشمالہ طارق گزشتہ رات منعقد اپنی شادی کی تقریب میں دیگر مہمانوں کے ہمراہ ڈانس کرتی ہوئی نظر آئیں۔